پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پرویزالہیٰ کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پرویزالہیٰ کےخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کےخلاف آج ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائیگی۔ دوست مزاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئین کے مطابق طلب کیا تھا لیکن اجلاس بلانے کی بجائے مجھے ہی اسمبلی سے غیر آئینی طور پر نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت انصاف فراہم کرے گی تاہم سیاسی مستقبل کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button