پاکستانتازہ ترین

درآمدی چینی کی 90 روپے فی کلو قیمت پر عام دکانوں میں دستیابی کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز)حکومت پنجاب نے درآمدی چینی کی 90 روپے فی کلو قیمت پر عام دکانوں میں دستیابی کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،دستیابی اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور صوبائی وزیر نے سہولت بازاروں، ماڈل بازاروں میں چینی کی ترسیل کا موثر میکانزم بنانے کی ہدایت دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ درآمدشدہ چینی کا فائدہ ہر صورت عام صارف کو ملنا چاہیے ، درآمدی چینی کی کمرشل استعمال کیلئے فروخت کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ، صرف نوٹیفائیڈ پرائس مجسٹریٹس دکانوں کی چیکنگ کے مجاز ہونگے ، غیر مجاز اہلکار پرائس چیکنگ کرتا پایا گیا تو متعلقہ ڈپٹی کمشنرذمہ دار ہو گا ، نئی زرعی منڈیوں کے قیام کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری نے ڈی جی خان اور بعض علاقوں میں آٹے کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کا نوٹس لیا اور حکم دیا کہ تمام اضلاع میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی 11سو روپے میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ٹریلرجل کرراکھ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker