تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ساتذہ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔مقررین کنونشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔،،معمار قوم پر تشدد” سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے۔ غنڈہ عناصر نے تعلیمی ادارے میں داخل ہو کر تعلیم کا تقدس پامال کیا۔ اساتذہ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ضلع بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اساتذہ تنظیموں کے راہنماؤں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف ندیم، پنجاب ٹیچرز یونین لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری تنویر، چئر مین ضلع قصور چوہدری شیر محمد میو، صدر ضلع قصور میاں شہزاد منور، انجمن اساتذہ لاہور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر محمد شریف نعیمی، ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ضلع قصور کے ندیم ہاشمی، پنجاب ٹیچرز یونین کے دیگر راہنماؤں سرفراز احمد میو، شیخ ظفر اللہ، محمد الطاف، غلام یاسین و دیگر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بھائی پھیرو میں ”استاد کو عزت دو کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اساتذہ راہنماؤں نے کہا کہ غنڈہ عناصر کی طرف سے استاد پہیڈ ماسٹر میاں انور پر نہیں بلکہ پورے محکمہ تعلیم پر تشدد ہے۔ استاد قوم کا معمار اور محسن ہوتا ہے۔ اگر قوم کا معمار ہی محفوظ نہیں تو باقی عوام کیسے محفوظ ہو گی۔ اساتذہ کی عزت نہ کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ اساتذہ راہنماؤں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم غنڈہ عناصر کو پیغام دینا چاہتے ہیں اگر آئندہ کسی نے اساتذہ پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کنونشن کے اختتام پر اساتذہ نے ایک ریلی نکالی جس میں ”استاد کو عزت دو”، شرم کرو حیا کرو ہم تمہارے باپ ہیں، استاد کو تحفظ دو” کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button