تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام

ٹیکسلا(نا مہ نگار)تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام ، محکمہ کے افسران سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سیکرٹری محمد یاسین نے گزشتہ کارکردگی رپورٹ اور اجلاس کے اغراض مقاصد بیان کئے،صدر ممبران نے صدر راجہ ساجد محمود اور باڈی کے دیگر عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا، سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی راجہ ساجد محمود نے کہا کہ ممبران نے جو ذمہ داری ہمیں سونپی اسے کما حکا ہو پورا کرنے کی بھرپور سعی کی،اب سوسائٹی کی آبادکاری کے لئے ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہماری خواہش ہے کہ سوسائٹی کو دیگر ترقی یافتہ سوسائیٹیوں کے ہم پلہ لائیں ،جو لوف سوسائٹی کی قیادت کے بارے میں چے مے گوئیاں کرتے تھے آج الحمدللہ انکے زبانیں بند ہیں،ہم نے مشترکہ کاوشوں سے سوسائٹی کی ترقی اور حل طلب مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے،آج ہم تمام ممبران کے سامنے سرخرو ہیں ،جو کام عسۃ دراز سے التوا کے شکار تھے ہم نے اپنی صلاحیتیوں سے حل کئے، مسجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ، جس کے لئے مخیر حضرات نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا، بجلی سیوریج اور دیگر ڈویلپمنٹ کے کام زور شور سے جاری ہیں،سیکرٹری محمد یاسین نے اجلاس کے اغراض مقاصد اور گزشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں منتظمہ کمیٹی کی ان تھک محنت سے کالونی میں مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کی منظوری لی گئی،سیوریض لائنوں کی تنصیب کا کام جاری ہے، انھوں نے ممبران سے اپیل کی کہ وہ اپہنے واجب الادا رقوم سوسائٹی کو جمع کرائیں ، اجلاس عام میں اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی محمد اصغر اعوان ، انسپکٹر سوسائٹی ٹیکسلاعمران اختر منتظمہ کمیٹی کے ممبران نائب صدر طاہر محمود چوہدری،ممبران راجہ محمد جاوید،محمد رشید،خان زمان کیانی،چوہدری محمد نعیم اور راجہ اورنگزیب کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبران نے سالانہ اجلاس عام میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں جبکہ اس موقع پر ممبران سے حل طلب مسائل کی باقائدہ منظوری لی گئی،

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سابقہ حکومتوں نےعوام کو بے روزگاری اوربم دھماکوں کے تحفے دئیے ہیں، حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker