
اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اب 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی لگائی جاسکے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے یہ فیصلہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں و یکسین لگانے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے اور حالیہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی بنا پر کیا۔این سی او سی کے مطابق کورونا بچوں کیلئے بھی بہت خطرناک ہے لہذا یو ایس ایڈ اور امریکا کے تعاون سے 19 ستمبر سے پانچ سے 11 سال کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے سب سے زیادہ کیسسز والے چار شہروں کو شامل کیا جائے گا جن میں لاہور سرفہرست ہے۔