شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور (پاک نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے آتی گرمی کو بریک لگ گئی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل خوب برسے، آج بھی مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔ لاہور میں رات گئے گرد آلود ہوائیں چلیں جس سے بجلی کا نظام بیٹھ گیا، 170 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہری بجلی سے محروم رہے۔ تیز آندھی کے باعث کینال روڈ پر درخت گرگئے۔ رائیونڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اوکاڑہ جہلم، شیخوپورہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں بادل خوب برسے۔ کئی شہروں میں درخت اور سائن بورڈ گر گئے، کئی گھنٹے تک بجلی معطل رہی۔پشاور، سوات، مینگورہ، بنوں سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔ کرک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کا تعزیتی اجلاس
error: Content is Protected!!