تازہ ترینعلاقائی

جمبر:اسلام واحد دین ہے جو حصول تعلیم پر زور دیتا ہے۔ شکیل احمد خان

علم کی بدولت انسان مسجود ملائک بنا۔ مفتی عبدالرؤف

جمبر(نامہ نگار)گورنمنٹ مدرسہ مرکز یرموک پتوکی میں طلبہ کے درمیان ”علم کی فضیلت“ کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پرنسپل مفتی عبدالرؤف عابد نے کی۔ مہمان خصوصی شکیل احمد خان ایجوکیشن آفیسر تھے۔ جج کے فرائض عرفان اقبال پرنسپل صفہ کالج اور منیر احمد پرنسپل مسلم ایڈ سکول نے سرانجام دیے۔ شکیل احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلا م ہی واحد دین ہے جس کا آغاز اقرا سے ہوا۔ علم دو طرح کا ہے علم نافع اور علم غیر نافع۔ اسلام علم نافع کی تاکید کرتا ہے۔ مفتی عبدالرؤف نے کہا کہ ادارے کے طلبا کی تربیت ہمارا فریضہ ہے اور اس کے لیے ہم بچوں کے مقابلے منعقد کرواتے ہیں۔ یہ علم ہی ہے جس کی وجہ فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا۔ مقابلے میں عبدالزاق نے تیسری، عثمان طیب نے دوسری اور شاکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button