تازہ ترینعلاقائی

علامہ اقبال کا فلسفۂ خودی اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے:ذیشان انصاری

لاہور( پریس ریلیز )کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری نے کہا ہے کہ شاعر مشرق اور مفکر اسلام علامہ اقبال کی بصیرت افروز شخصیت سے صرف برصغیر کے مسلمان ہی مستفید نہیں ہوئے بلکہ انہیں تمام مسلم اور غیر مسلم اقوام بھی اپنا ترجمان اور مفکر مانتی ہیں۔ علامہ اقبال کی زندگی کے تمام پہلو روشن ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ ذیشان انصاری نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبال کی شاعری اور فلسفہ سے انیسویں صدی اور اس کے بعد آنے والی تمام صدیوں میں غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے مسلمان اور غیر مسلم آزادی حاصل کرنے کیلئے ان کے فرمودات پر عمل کرکے خود کو غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے تحریک پاکستان کے حوالے سے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کی سوئی ہوئی مسلمان قوم میں ایک انقلاب برپا کیا انہوں نے نوجوانوں کو اسلام کے سنہرے اصولوں پر گامزن رہنے اور آزادی کی تڑپ لے کر بیدار ہونے کیلئے ایک جگہ کہا ’’مسلمان ہونے کی حیثیت سے انگریز کی غلامی کے بند توڑنا اور اس کے اقتدار کا خاتمہ کرنا ہمارا فرض ہے اور اس آزادی سے ہمارا مقصد یہ نہیں کہ ہم آزاد ہو جائیں بلکہ ہمارا اول مقصد یہ ہے کہ اسلام قائم رہے اور مسلمان طاقتور بن جائیں‘‘۔ یہ ہے اقبال کا وہ فلسفہ خودی جس پر ہر دور کے مسلمان عمل کرتے ہوئے اقوام عالم میں اپنی الگ شناخت بناسکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کرتے ہوئے مجبور و بے بس عوام کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے انہیں درپیش تمام مسائل سے آزادی دلانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اراضی سنٹر ٹیکسلا میں عوام کو بہتر سہولیات میسر ہیں،شہزاد احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker