شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں شاہی محل پر حملہ، 3 فوجی ہلاک

سعودی عرب میں شاہی محل پر حملہ، 3 فوجی ہلاک

ریاض (ڈیسک نیوز) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شاہی محل پر حملہ ناکام بنانے اور حملہ آور کو مارنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلام محل پر حملے میں 3 فوجی بھی ہلاک ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے حکام نے ریاض میں جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد نے جدہ میں شاہی محل حملہ کیا لیکن سیکیورٹی پر تعینات فوجیوں نے حملہ آور کو مار کر حملہ ناکام بنادیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران سعودی عرب کے 3 فوجی بھی شہید ہوئے۔سعودی وزارت داخلہ حکام نے حملہ آور کی شنات منصور العامری کے نام سے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 سال کا شخص سعودی عرب کا شہری تھا۔ ریاض میں امریکی سفارتخانے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کے ہدایت کردی ہے۔

x

Check Also

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر : محمد مظہررشید چودھری

کالم : سانچ اقوام متحدہ کے عالمی دن اور ہماری سرگرمیاں تحریر ...