تازہ ترینعلاقائی

ملزم کاظم عباس رضوی کو عدالت نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

fdکراچی (نامہ نگار) کراچی نعمت علی رندھاوا قتل کے ملزم کاظم عباس رضوی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کاظم عباس پرنعمت علی رندھاوا کے قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ ملزم کاظم عباس نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ واٹر بورڈ کا ملازم ہے، میٹرک پاس اور الیکٹریکل ڈپلومہ ہولڈ رہے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو پتابھی نہیں کہ کس کیس میں گرفتار کیا گیا، عدالت پولیس کا رویہ دیکھ لے، معاملے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button