تازہ ترینعلاقائی

سبی:اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج فرانسس کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے، طارق مسیح

sibiسبی( ارشاد خلجی )ہیون ینگ یوتھ سوسائٹی کے صدر چوہدری طارق مسیح کھوکھر نے اپنے بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج فرانسس کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے اقلیتوں کو نمائندگی دی جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے ولاے مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج فرانسس نہایت ہی مخلص اور تعلیم یافتہ شخصیت کے مالک ہیں جبکہ ان کی صلاحیات اور کارکردگی کی وجہ سے مسیحی کمیونٹی کے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسیحی کمیونٹی سمیت دیگر اقلیت اس وقت مسائل سے دوچار ہیں اور بلوچستان کے اقلیتوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے خلیل جارج فرانسس ہی مسیحا بن کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے ہیں جنہیں صوبے کی اقلیت برادری نے اپنا نمائندہ بنا کر وفاق میں اس امید کے ساتھ بھیجا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے لیکن صرف ایک رکن کی حیثیت کے ساتھ اتنے بڑے صوبے کی اقلیتوں کے مسائل حل کرنا جوئے شیر کیمترادف ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی اقلیتوں کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے خلیل جارج فرانسس کو وفاقی کابینہ میں شامل کرئے تاکہ صوبے کی اقلیتوں نے جو امیدیں اپنے نمائندہ رکن قومی اسمبلی خلیل جارج فرانسس سے وابسطہ کررکھی ہیں وہ ان کو عملی جامعہ پہنا سکیں اور صوبے کی اقلیت برادری کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے کہا کہ موصوف مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتے ہیں جسے ضائع ہونے سے بچایاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button