پاکستانتازہ ترین

حکومت عمران خان اور طاہرالقادری سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، سعد رفیق

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان اورطاہرالقادری سے مذاکرات کے لیے تیارہے،13اگست کی رات تک عمران خان کومنانے کی بھرپورکوشش کریں گے۔علامہ اقبال کے مزار پر جشن آزادی کی تقریبات کے آغازکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حیرت ہےعمران خان طالبان سےمذاکرات کی بات کرتےہیں، حکومت سےبات نہیں کرتے،ملکی ترقی اوراستحکام کا تقاضہ ہے کہ لانگ مارچ اورانقلاب کوروکاجائے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ 14اگست کوجوقانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی بھگتے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button