تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:پاکستان لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کا متمل نہیں ہوسکتا،سید عاشق کرمانی

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)پاکستان وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی گامزن ہوچکا دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کرنیوالے پانچ سال انتظار کریں سید عاشق حسین کرمانی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے سید عاشق حسین کرمانی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 145سے آنیوالے مختلف نمائندہ وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کا متمل نہیں ہوسکتا دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کرنیوالے پانچ سال انتظار کریں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں کیا جاسکتا گذشتہ جنرل الیکشنرمیں عوام نے بھاری منڈیٹ دیکر پاکستان مسلم لیگ (ن)کو کامیابی دلائی ہے دھرنوں اور لانگ مارچ کے ذریعے ہماری حکومت کوناکام کرنے والے خواب دیکھناچھوڑ دیں اور جشن آزادی کے پروگرامزمیں ہمارے ساتھ شامل ہوکر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب اپریشن کامیابی سے جاری ہے فوج دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے اپریشن جاری رکھے ہوئے ہے دہشت گردی کے خلاف فوج کو حکومت اور عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ہمارے فوجی جوان اور افسران پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے خود کو قربان کر رہے ہیں اپریشن ضرب عضب کے دوران شہادت پانیوالے افسران جوانوں اور اپنے گھر بار چھوڑنے والے آئی ڈی پیز کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائینگی حکومت متاثرین کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑئیگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button