پاکستانتازہ ترین

طاہر القادری کا 10اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں 10اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان کردیا۔  پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان آج کر دیا ہے، علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی یاد اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تل ہفتہ یوم شہداء منایا جائے گا، جب کہ 10 اگست کو ملک بھر میں یوم شہداء منایا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں جنرل کونسل کے ارکان  کے علاوہ،ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الہی بھی موجود تھے، جب کہ مجلس وحدت مسلیمن کے علامہ عباس بھی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پنڈال سجادیا گیا ہے جہاں ملک بھر سے جنرل کونسل کے ارکان شرکت کیلئے پہنچے۔ ارکان میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جو اپنے قائد سےاظہار یکجہتی کےلیے نعرے لگا رہی تھی۔ بعض کارکن بھنگڑے ڈال کر  اپنے جذبات کا اظہار کررہے تھے۔ اس موقع پر ایک بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی۔ تقریب میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الہی اورمجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس بھی موجود رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!