پاکستانتازہ ترین

کارکن انقلاب مارچ میں ہفتے کاراشن ساتھ لائیں :پرویز الہی

لاہور(پاک نیوز سے ) مسلم لیگ ق نے اپنے کارکنان کو انقلاب مارچ میں شرکت کرنے اور ایک ہفتہ کا راشن و دیگر ضروری سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا صوبائی دارلحکومت میں ڈیوس روڈ پر واقع آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ضلعی صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 10 اگست کو منہاج القرآن کے یوم شہدا میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے ہمراہ ایک ہفتے کا راشن لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہدا کے دن انقلاب کا اعلان کیا جانا ممکن ہے جسکے پیش نظر تمام کارکنان اپنے ہمراہ بستر، تکیے، چادریں اور کھانے پینے کی اشیا ءساتھ لے کر آئیں۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، حکمران بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن انکے رویئے غیر جمہوری ہیں، یوم آزادی کا سورج غیرجمہوری اور ظالم حکمرانوں سے نجات کی نوید لےکر طلوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button