پاکستانتازہ ترین

آرٹیکل 245 کا کسی سیاسی سرگرمی سے تعلق نہیں ،وزیر داخلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ قومی کو ماضی میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، بدقسمتی سے ان لوگوں نے بھی فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، جو آج یہاں بیٹھ کر ہم پر تنقید کر رہے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کے درپردہ کوئی سیاسی مقصد نہیں، اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں۔ قومی اسمبلی میں آرٹیکل 245 کے نفاذ سے متعلق گرما گرم بحث پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بلا آخر پردے پر نمو دار ہوگئے۔ آرٹیکل 245 کے نفاذ سے متعلق چوہدری نثار علی نے واضحات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آرٹیکل کو استعمال کرنے کا حق سرف وفاقی حکومت کے پاس ہے، آرٹیکل 245 کا کسی سیاسی سرگرمی سے تعلق نہیں، آرٹیکل 245 کا نفاذ صرف دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا گیا، 2007 سے آج تک 24 مرتبہ آرٹیکل 245 کا نفاذ ہوا۔ آرٹیکل 245کیسی دھرنے، انقلاب، یا آزادی مارچ کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ پاک فوج کسی  پارٹی کی فوج نہیں بلکہ یہ قوم کی فوج ہے۔ اس آرٹیکل کو بیس بار استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  دھاندلی کا شورمچانےوالوں کو اپنی پے درپےشکستوں سےسبق سیکھناچاہیے ،شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker