پاکستانتازہ ترین

طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز)لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کےاطراف پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔لاہور میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر پہنچ گئی اور بیریئر لگا کر وہاں جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے۔ راستے سیل کیے جانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ایک بار پھر جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔ادھر پنجاب کےمختلف شہروں میں عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہاڑی میں 30سےزائد جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 8 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپیئن ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker