تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ : سری لنکا کے ایک وکٹ پر 99 رنز

گال (نمائندہ سپورٹس) گال ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 451 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یونس خان ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے، سری لنکا نے ایک وکٹ پر 99 رنز بنالئے۔گال ٹیسٹ  کے دوسرے دن شاہینوں کا انداز بدل گیا، پہلے ہی سیشن میں بیٹسمین بولرز پر ٹوٹ پڑے، اسد، یونس جوڑی نے ابتدائی اوورز میں لنکن بولرز پر دباؤ ڈالا، اسد شفیق کی وکٹ گری پر یونس کے ساتھ سرفراز احمد نے رنز کی رفتار نہ رکنے دی۔دوسرے سیشن میں تیز کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پوری پاکستانی ٹیم 451 رنز پر آؤٹ ہوگئی، تجربہ کار یونس خان نے 177 کی شاندار اننگز کھیلی، اسد شفیق 75 اور سرفراز احمد نے 55 رنز بنائے۔اننگز کے اختتام پر عبدالرحمان کی 50 نے میچ پر پاکستان کی گرفت مزید مستحکم کردی، دلروان پریرا 5 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کے کامیاب بولر رہے۔جواب میں سری لنکن ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو 24 کے مجموعی اسکور پر انہیں اپل تھارنا کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں جنید خان نے ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین واپس بھیجا۔دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکن بیٹسمینوں نے محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 99 رنز بنالئے تھے، کشال سلوا 38 اور کمار سنگاکارا 36 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا کھیل شروع کریں گے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:ہردہشت گرد کومنطقی انجام تک پہنچناچاہئے،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker