پاکستانتازہ ترین

لاہورہائی کورٹ میں آزادی مارچ رکوانےکی درخواستوں پر فل بنچ قائم

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے تحریک انصاف کے 14 اگست کے مارچ کو روکنے کی درخواستوں کی سماعت کے لیے تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا۔فل بنچ میں جسٹس خالد محمود خان، جسٹس شاہد حمید ڈار اور جسٹس انوارالحق شامل ہیں۔ جسٹس خالد محمود خان نے تحریک انصا ف کا آزادی مارچ روکنے کے لئے دائر درخواستوں میں اہم قانونی اور آئینی نکات اٹھائے جانےکی بنیاد پر چیف جسٹس ہائی کورٹ سے ان درخواستوں کی سماعت کے لئےبڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس خالد محمود خان فل بنچ کے سربراہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی جدید ٹیکنالوجی موجودہے، رانا تنویر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker