تازہ ترینکھیل

کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کرملک چلانے کی کوشش نہ کرے، شاہد آفریدی

کراچی(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے حکومت کے خلاف سیاسی بیان دے کر اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی امیر المومنین کا ملکی معاملات کو چلانا ممکن نہیں ہے ۔شہر قائد کے اصغر علی شاہ سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کر ملک کو چلانے کی کوشش کرے تو یہ ممکن نہیں ہے ،حکومت کسی کی بھی ہو اسے حزب اختلاف کی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لےکر چلنے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی کسی کو علم نہیں ہے کہ آئی ڈی پیز دوبارہ کب اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے لہٰذا حکومت اور عوام کو ان لوگوں کی ہم ممکن مدد کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button