پاکستانتازہ ترین

ساراڈرامہ پرویز مشرف کو بھگانے کے لئےکیاجا رہا ہے،راجا ظفر الحق

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی رہائی کے لئے مسلسل دباو ڈالا جا رہا ہے،ملک میں سیاسی انتشار پرویز مشرف کو بھگانے کے لئے پھیلایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجا ظفر الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف اسرایل کو تسلیم کرنے والا تھا اور انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع سے لندن میں ملاقات بھی کی تھی ۔نواز شریف واحد رہنما ہیں جنھوں نے اسرائیلی بربریت کی مزمت کی ہے۔ پرویز مشرف کی رہائی کے لئے مسلسل دباو ڈالا جا رہا ہے،ملک میں سیاسی انتشار پرویز مشرف کو بھگانے کے لئے پھیلایا جا رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نہیں ہے ۔اگلا انتخاب بھی ہم ہی جیتیں گے۔جو لوگ ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انکو جشن آزادی منانے کا حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button