تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:حلقہ این اے 142میں پرانے گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) حلقہ این اے 142میں پرانے گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ رانا گروپ کے تین گروپ بن گئے ۔ نکئی گروپ سے ’’ ایس پی‘‘ گروپ علیحدہ ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 142میں ماضی کے دو متحارب گروپ ’’رانا گروپ ‘‘ اور ’’ نکئی گروپ ‘‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ رانا گروپ میں رانا حیات خاں کے مد مقابل انکا بھتیجا رانا تنویر ریاض الیکشن لڑ رہا ہے ۔ جبکہ پی پی 184میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے مد مقابل ان کا چچا زاد بھائی رانا اسلم خاں الیکشن لڑ رہا ہے ۔ گذشتہ عام انتخابات میں رانا گروپ سے علیحدہ ہونے والے ’’ایس پی گروپ ‘‘نے سردار طالب حسن نکئی کا ساتھ دیا تھا ۔ مگر اس دفعہ ایس پی گروپ نے سردار طالب کا ساتھ چھوڑ کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ زرداری ٹولے کا ساتھ دینے والے ’’ق لیگ ‘‘ کا گراف گر چکا ہے اور بجلی ، گیس کی کمی اور مہنگائی کے مارے لوگ زرداری ٹولے کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ’’ن‘‘ سے بھی عوام خوش نہیں ہیں ۔ کیونکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے حلقہ کے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ پی پی 184میں جماعت اسلامی کے سردار نور احمد ڈوگر اپنی انتخابی مہم بڑے زورو شور سے چلا رہے ہیں ۔ جبکہ مسلم لیگ ’’ق ‘‘ کے ممتاز خالد بھٹی بھی اُمیدوار ہیں ۔پہلے ممتازخالد بھٹی رانا گروپ کے ساتھ بھی رہے ہیں ۔ اب پارٹی بدلکر نکئی گروپ کے ساتھ ہیں ۔ موصوف نے چند دن پی پی میں بھی شمولیت اختیار کئے رکھی ہے ۔ موصوف کی سیاست کا بڑا نعرہ ’’پنجابی راجپوت ‘‘ ہے ۔اس نعرہ کو اس دفعہ کوئی پزیرائی نہیں مل رہی ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان اور صوبائی اُمیدوار بڑے گروپوں کو ٹف ٹائم دیں گے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں دہشتگردوں کاحملہ ،ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 10افراد جاں بحق، 30زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker