پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار  زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں ہوا۔ذرائع کے مطابق جب پولیس نے ایک ٹیکسی کو تلاشی کے لیے روکا تو زوردار دھماکا ہو گیا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button