تازہ ترینعلاقائی

جمبر: پریس کلب کے قریب ہوٹل پر ڈکیتی، مزاحمت کرنے پر مالک کو فائر مار کرفرار

جمبر(نامہ نگار) جمبر پریس کلب کے قریب دودھ دہی کی ہوٹل پر رات ساڑھے آٹھ بجے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ہوٹل مالک ملک اسلم کو تین فائر مارے اور فرار ہوگئے۔ ملک اسلم کو جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود وہ جان کی بازی ہار گئے۔ یاد رہے جمبر میں چوری و ڈکیتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ رات بھی ایک موبائل شاپ پر چور چھت پھاڑ کر 11 موبائل اور 40 ہزارروپے لیکر فرار ہوگئے تھے۔ تاجر حضرات جمبر میں ہونے والی چوری و ڈکیتی سے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ تاجر حضرات نے انتظامیہ اور حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button