تازہ ترینعلاقائی

جمبر: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،آدھی رات سے صبح نو بجے تک بجلی بند کرنا معمول بن گیا۔

جمبر(نامہ نگار)جمبروگردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق جمبر میں واپڈا نے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔ پچھلے کئی روز سے رات ایک سے دو بجے کے درمیان شہر بھر کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور پھر صبح نوسے دس بجے تک آتی ہے جس کی وجہ سے بچے سکول اور ملازم پیشہ لوگ دفاتر جاتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہی نہیں اس کے علاوہ بھی دن میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی بند کی جارہی ہے۔ ایکسین پھولنگر اور ایس ڈی او جمبر سے کئی بار فون پر رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون نہ اٹھا نے کی قسم اٹھا رکھی ہے، جب بھی کال کرو کوئی بھی بندہ فون نہیں سنتا۔ معززین جمبر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا کی اس بے حسی پر فوری ایکشن لیں اور جمبر کی عوام کو سکھ کا سانس دلائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button