تازہ ترینعلاقائی

صاف پانی نہ ملنے پربھائی پھیرو کے نواحی گاؤں میگہ موڑ کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) صاف پانی نہ ملنے پربھائی پھیرو کے نواحی گاؤں میگہ موڑ کے درجنوں مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ۔جگہ جگہ احتجاجی بینر لہرا دیے ۔صاف پانی نہ ملا تو سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کریں گے مظاہرین کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق صاف پانی نہ ملنے پربھائی پھیرو کے نواحی گاؤں میگہ موڑ کے درجنوں مکینوں نے اپنے گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہریں سے خطاب کر تے گاؤں میگہ موڑ کی مغل فلاحی فاؤنڈیشن کے سماجی رہنماؤں مرزا نوید بیگ ،مر زا محسن بیگ نے کہا کہ زہریلے پانی سے بچوں، بوڑھوں،جوانوں اور عورتوں کے دانت ،پیٹ خراب اور ہڈیاں ٹیڑھی ہوگئی ہیں۔ اکثر افراد نوجوانی میں ہی بوڑھے لگنے لگے ہیں ۔ دانت نہ ہو نی وجہ سے اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں رک گئی ہیں۔ گاؤں کے اسی فیصد لوگوں کے دانت پیلے ، اور ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں ۔ گاؤں کے سینکڑوں افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ زہریلے پانی کی وجہ سے دانت گر رہے ہیں ۔ لوگ اچھی طرح خوراک نہیں چبا سکتے۔مرزا محسن بیگ نے بتایا کہ گاؤں کی عورتوں کو دومیل دورسے پانی لانا پڑتا ہے ،اور کئی بار پانی نہ لانے پر میاں بیوی میں آپس میں جھگڑے ہو ئے ہیں،اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ۔ مرزا نویدبیگ ،علی احمدنے بتایا کہ پورا گاؤں آلودہ اور زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہے اوراعلیٰ حکمران کو صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کہا تو وہ آکر وعدے کر کے چلے جاتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے ہیں ۔ مکینوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار یہاں کے ناظمین ،ممبران اسمبلی اور اعلیٰ افسروں کو اس مسئلے کے بارے میں بتایا مگر کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ۔فرمان بیگ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کے حل تک چین سے نہ بیٹھیں گے ۔میگہ موڑ کی فلاحی تنظیم مغل فلاحی فاؤنڈیشن نے جگہ جگہ احتجاجی بینر لہرا کر اعلی حکام اور چیف جسٹس سے صاف پانی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: پانی کے بحران کی اصل وجہ بھارتی آ بی جارحیت اورحکمرانوں کی بے حسی ہے،یوسف سرور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker