پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، عمران خان کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ

لندن(ڈیسک نیوز)لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم  فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف نےعوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی حکمت عملی بنانےکی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی بھی دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پرپارٹی کومنظم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کو خاص اہمیت دی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور  وزراء نے اپنی تجاویز  نواز شریف کے سامنے رکھیں، نواز شریف نے ہدایت کی کہ جلد از جلد آئینی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے، تحریک انصاف حکومت نے پاکستان کو  پستیوں کی طرف دھکیلا، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والےاراکین اسمبلی اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!