تازہ ترینکھیل

کولکتہ ون ڈے:پاکستان 250 رنز بناکرآوٴٹ،ناصرجمشید کی دوسری سنچری

nasir jamsheedکولکتہ (بنمائندہ سپورٹس) پاکستان نے 50 اووز سے بھی پہلے اپنی اننگز ختم کردی ہے۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 250رنز بنائے ۔ اس طرح بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 251رنز درکار ہیں۔ آوٴٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نے 76، اظہر علی نے 2، یونس خان نے 10، مصباح الحق نے 2 ،ناصر جمشید نے ایک سو چھ رنز بنائے۔کامران اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا۔ شعیب ملک نے 24رنز بنائے۔ سعید اجمل 6رنز اور عمر گل 17رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ محمد عرفان اپنا کھاتا نہیں کھول سکے جبکہ جنید خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٴٹ رہے۔ یونس خان کے آوٴٹ ہونے کو متنازع قرار دیا جارہا ہے۔ ناصرجمشید نے سنچری اسکور کی جو اس سیریز میں ان کی دوسری اور کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے کیا جبکہ بھارت کی جانب سے پہلا اوور نوجوان فاسٹ بولر بھنیشور کمار نے کرایا۔بھارت کی طرف سے جڈیجا و شرما نے تین تین وکٹ لئے۔ سریش رائنا، کمار اور اشون نے ایک ایک وکٹ لیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان رہنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے جس کے لئے وہ سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker