شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / گوادر: نجی ہوٹل پر حملہ، فورسزکیساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

گوادر: نجی ہوٹل پر حملہ، فورسزکیساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

گوادر(پاک نیوز) گوادر کے نجی ہوٹل میں دہشتگردوں نے حملے کر کے داخلی راستے پر موجود سکیورٹی گارڈ شہید کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد چاروں حملہ آوروں کو مار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے انہیں للکارا جس پر دہشتگردوں نے گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گیا۔ فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ایک مقام پر محدود کرنے کے بعد مار ڈالا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے ملازمین کو گوادر ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کو مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے ساتھ ہوٹل کے تمام کمروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان عوامی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
error: Content is Protected!!