تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:دعوت عمل اخبارکادفترسیل کرنے پرصحافتی تنظیموں کااحتجاج

سرگودہا ﴿ بیورورپورٹ﴾ دعوت عمل اخبار کا دفتر سیل کیے جانے کے خلاف صحافتی تنظیموں کا مشترکہ احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا اورپریس کلب کے باہر صدر محمد اشرف ندیم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں سرگودہا پریس کلب ‘الیکٹرانک میڈیا کلب ‘سرگودہا یونین آف جرنلسٹس شیخ رضوان گروپ ‘یونین آف جرنلسٹس ﴿رجسٹرڈ ﴾ ‘یونین آف جرنلسٹس ﴿دستور ﴾‘اور ایڈیٹرزکونسل کے راہنمائوں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘مظاہرہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالرزاق ڈھلوں اور ایم پی اے محترمہ طیبہ ضمیر قریشی بھی شریک ہوئیں انہوں نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او سرگودہا مقامی اخبار کا دفتر فی الفور ڈی سیل اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں بصورت دیگر مقامی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کی خبروں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، بھارت کا اقوام متحدہ کو خط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker