تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دامن سپورٹ پروگرام غریب،لاچار،اور مظلوم لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔دامن سپورٹ پروگرام غریب، لاچار، اور مظلوم لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا۔ریاست مدینہ میں سود کا کاروبار اپنے عروج پر۔غریب لوگوں کی آہیں اور چیخیں آسمان تک سنائی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں این جی او کے نام پر دامن سپورٹ پروگرام کے نام پر بے روزگار خواتین کو قرضہ دیا جا تا ہے جس پر بھاری سود وصول کیا جا تا ہے۔مجبور خواتین اپنی ضروریات پوری کرنے کیلیے بھاری سود پر قرضہ لیتی ہیں مگر بعد میں ان پر سود کی رقم اتنی بڑھ جاتی ہے کہ وہ اس قرضہ کو واپس کرنے سے قاصر ہو جاتی ہیں اور یہ قرضہ روز بروز شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا رہتا ہے۔علاقے بھر میں سینکڑوں خواتین اس قرضے کی چنگل میں پھنس چکی ہیں اور آج کل کرونا کی وجہ سے کوئی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے خواتین یہ اقساط دینے سے قاصر ہیں۔بعض لوگ اپنے گھر کا سامان بیچ بیچ کر یہ اقساط ادا کرتے ہیں۔آجکل دال روٹی سے تنگ خواتین سے محکمہ کے لوگ دھمکیاں دیکر اور ذلیل وکوار کرکے ان سے اقساط وصول کرتے ہیں۔یہ ملازمین لاک ڈاون اور دفعہ 144کی دھجیاں بکھیر کر زبردسی قرضہ لینے والوں کے گھر گھس جا تے ہیں اور دال روٹی سے مجبور کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار لوگوں کو ذلیل و خوار کرکے اور دھمکیاں دیکرقسطیں وصول کرتے ہیں۔علاقے بھر کی کی کئی مجبور خواتین نے وزیر اعظم پاکستان اور سٹیٹ بینک سے اپیل کی ہے کہ مدینہ کی ریاست میں سود وصول کرنے والوں کو روکا جائے اور غریب لوگوں کو سود کے چنگل سے نجات دلائی جائے

یہ بھی پڑھیں  نہ عرب نہ عجم صرف مسلم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker