پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی کا خوف ، بھٹو کی برسی پر جلسہ منسوخ

pppنوڈیرو (ڈیسک رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی نوڈیرو کے ترجمان غلام مصطفی لغاری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے باعث ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے تاہم صدر زرداری ایک بند ہال میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرکاری میڈیا کو صدر کے خطاب کی کوریج کرنے کی اجازت ہو گی۔ غلام مصطفی لغاری نے کہا کہ صدر زرداری تقریب سے خطاب کریں گے تاہم بلاول بھٹو زرداری سے متعلق یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ تقریب سے خطاب کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ناکام بغاوت اورسرفرازقیادت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker