پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور(پاک نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی میں گہرے بادلوں نے ڈیرے جما لئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گاجبکہ رات کے وقت اسلام آباد، لاہور،راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ کراچی میں گہرے بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں بھی کمی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ  بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سنگدل شخص کے ہاتھوں بیوی اور دوسال کا بیٹا قتل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker