
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح میں حضور سیدا لمرسلین ﷺکا جشن ولادت عقیدت احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔شہر میں جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں لگائیں گئیں۔دن کا آغاز شہر بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل میلاد سے ہوا۔جشن میلاد النبیﷺکا سب سے بڑا جلوس نکالا گیا جہاں پر شہر بھر کے علماء کرام مولانا محمد قمر الدین نورانی،مفتی ضیاء الحسنین صدیقی،حافظ محمد یعقوب نقشبندی،حافظ مقصود احمد نقشبندی،حافظ جمیل احمد سعیدی،مولانا مشتاق احمد نورانی،قاری محمد امجد عطاری،ضیاء الحسنین نظا می اور دوسرے علماء کرام بھی موجود تھے جن کی قیادت میں مرکزی جلوس مین بازار،کوٹ رادھاکشن روڈ،کوٹ فضل شاہ،محلہ بلال پورہ،بیرون اڈا ملتان روڈسے بابری مسجد اور وہاں سے ہوتا ہوا جامعہ انوار غوثیہ اڈا لاریاں پہنچا جلوس کے راستے میں جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز گنبد والے جھنڈے اور بینرز تھام رکھے تھے جن پر سرکار کی آمد مرحبا منٹھار کی آمد مرحبا کے نعرے درج تھے شرکاء سارے راستے درود وسلام کے گجرے اور نعت سرور کونین ﷺپیش کرتے جارہے جامع انوار غوثیہ میں اختتام پذیر ہوا جہاں علماء کرام نے استحکام پاکستان کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے امیر مقبول احمد کمبوہ نے سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ولادت رسول صلعم کا تقاضے ہے کہ ہم اپنی زندگیاں سیرت رسول صلعم کے مطابق بسر کریں پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس لیے ملک میں نظام مصطفے نافذ کیا جائے اورغیر شرعی ٹرانسجینڈر ایکٹ ختم کیا جائے۔