بین الاقوامیتازہ ترین

ممبئی حملہ کیس، یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دیدی گئی

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) ممبئی حملوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے والے مجرم یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو رات گئے تک کیس کی سماعت کی جس میں مجرم کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ مجرم کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بینچ نے مجرم کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد مجرم کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مجرم یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئےسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ:زمینیوں پر کاشت لاکھوں روپے کی فصل پانی نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے: زمیندار زاہد شفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker