پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف نے آندھی و طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج شام تک متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محکمہ موسمیات سے آج شام تک رپورٹ طلب کرلی ہے کہ بتایا جائے کہ آندھی و طوفان کے واضح اثرات کے باجود محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی۔ یکم جون کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں غیر متوقع طور پر شدید آندھی اور طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، تاہم محکمہ موسمیات نے آندھی اور طوفان کا پیش خیمہ بننے والے موسم کے واضح اثرات کے باوجود کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button