تازہ ترینفن فنکار

ایف بی آر نے ایان علی کے بینک اکاﺅنٹ سے 35لاکھ روپے کی رقم ضبط کرلی

اسلام آباد (نمائندہ شوبز)ایف بی آر نے کراچی میں ایان علی کے بینک اکاﺅنٹ سے 35 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرلی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کارروائی ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے کی۔ رقم ایان علی کے ذمہ واجب الاداانکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کرلی جائیگی۔ ایف بی آر نے ایان علی کو 2014ءکا ایک کروڑ 88لاکھ کا نوٹس بھیج دیا نوٹس میں بتایا گیا کہ ایان علی سے ساڑھے 5لاکھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں یہ رقم 5کروڑ 61لاکھ روپے پاکستانی بنتی ہے بتایا گیا کہ ایان علی کے اکاﺅنٹ سے 35 لاکھ برآمد کئے گئے ہیں جو واجب الاداانکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button