تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:راناحیات کے قریبی ساتھی رانا شرافت دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ صحافی اور وائس چئیرمین یونین آف جرنلسٹ رانا کاشف شوکت کے بھائی رانا شرافت دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے،نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی،صحافیوں،سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا اور عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق صحافی اور وائس چئیرمین یونین آف جرنلسٹ رانا کاشف شوکت ,رانا کرامت ،رانا سخاوت کے بھائی دل کا دورہ پڑنے کے دو دن بعد وفات پا گئے۔انکی نماز جنازہ گزشتہ روز درس بابا شیر بہادر بھائی پھیرو میں میں ادا کی گئی جس میں وکلا،سیاسی و سماجی رہنماؤں ،صحافتی نمائندوں کے علاوہ عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعدانکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔مرحوم معروف زمیندار رانا شوکت علی خاں کے بیٹے ،رانا حشمت خاں کے کزن اور معروف صحافی رانا کاشف شوکت کے بھائی تھے ۔مرحوم کی وفات پرسابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال احمدخاں،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان کے علاوہ سابق ممبر قومی اسمبلی سرادار طالب حسن نکئی اور سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker