تازہ ترینکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشل آج کھیلا جائے گا، گرین شرٹس گرتی دیوار کو ایک اور دھکا دینے کیلیے تیار ہیں،  فتح ٹرافی پر قبضہ یقینی بنا دے گی۔مہمان بیٹنگ کا اسپن جال سے نکلنا محال نظر آنے لگا۔ویسٹ انڈیز اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کی جگہ جوناتھن کارٹر یا ایون لوئس کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ میزبان ٹیم کی ان فارم ٹاپ آرڈر اعتماد سے عاری حریف بولنگ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ شرجیل خان اور بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے کھیلا جائے گا۔ چابکدست سرفراز احمد بھی رنز کے ڈھیر لگانے کیلئے بے تاب ہونگے۔پہلے میچ کی اولین گیند پر وکٹ گنوانے والے اظہر علی کو دباؤ سے نکلنے کا چیلنج درپیش ہے۔کپتان مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔مہمان قائد جیسن ہولڈر کو گھومتی گیندوں کا خوف ستانے لگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker