تازہ ترینکھیل

پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

ملتان(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پہلے اسلام آباد پہنچی پھر وہاں سے نجی ائیر لائن کے طیارے کے ذریعے ملتان پہنچی، ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ملتان پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔یاد رہے کہ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ون ڈے 10 جون جب کہ تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!