پاکستانتازہ ترین

نگراں سیٹ اپ ،اسمبلیوں کی تحلیل ، اہم اجلاس آج ہوگا

zardari ijlasاسلام آباڈ(بیوروچیف) صدرآصف علی زرداری نے عام انتخابات، نگراں سیٹ اپ اوراسمبلیوں کی تحلیل پرمشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کااجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ا تحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیاہے۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین اور اسفند یار ولی سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ،اتحادی جماعتوں کے باہمی امور اور آئندہ انتخابی صورتحال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ عام انتخابات،نگراں سیٹ اپ، اسمبلیوں کی تحلیل پربھی مشاورت ہوگی۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قیادت کا ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ انتخابات کے بر وقت انعقاد کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اسمبلیوں کی تحلیل اور نگراں سیٹ اپ کی تشکیل اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کو تحلیل نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم پاکستان اور کابینہ کے چند اراکین کے خطاب سن کر دکھ ہوا،چیف الیکشن کمشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker