تازہ ترینعلاقائی

منڈی میں انتشار پیدا کرنے والے سبزی منڈی کے ڈیفالٹر ہیں، چوہدری اشرف

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) صدر انجمن آڑھتیا ں سبزی منڈی اوکاڑہ (رجسٹرڈ)چو ہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرے سنہری دور سے چندلوگ خائف ہو کراب ڈرائنگ روم کی سیاست کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا چاہتے ہیں ایسے عناصر کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی اوکاڑہ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی لیا قت علی بٹالوی ،چوہدری محمد بوٹا،چوہدری عمران رفیق ،چوہدری عبداللہ فاروق ، حاجی افتخار حسین اور دیگر آڑھیتاں بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ منڈی میں انتشار پیدا کرنے والے سبزی منڈی کے ڈیفالٹر ہیں جو منڈی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کو ان کے گھناؤنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے مخالف عناصر نئی سبزی منڈی فیصل آباد روڈ سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں اوراسی منڈی کے خلاف پراپیگنڈہ کر کے دوسرے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں منڈی سے وابستہ لوگ بخوبی آگاہ ہیں جو انکے جھوٹے پر اپیگنڈے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سازشی عناسر کو کسی بھی قیمت پر ان کے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اپنے ساتھیوں کی نئے عزم اور حوصلہ سے خدمت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپٹ ترین شخص کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر بٹھا دیا گیا، لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker