پاکستانتازہ ترین

9/11کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کوساتھیوں سمیت آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

نیویارک (نمائندہ خصوصی) گوانتانامو بے میں قید نائن الیون کے حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزمان کو آج  فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔  خالد شیخ محمد اور ان کے چار ساتھی ملزمان پر نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی ، امریکا کے خلاف سازش کرنے، شہریوں پر حملے، ہائی جیکنگ، دہشت گردی اور جنگ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات ہیں۔  ان ملزمان کو آج امریکی وقت کے مطابق صبح سات بجے فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش کیا جائے گا اور ان کے خلاف نئی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے گوانتاناموبے کے قیدیوں کے مقدمات سویلین عدالتوں میں منتقل کرنے کے اعلان کے باعث ان افراد کے خلاف کارروائی تین سال سے رکی ہوئی تھی۔سماء

یہ بھی پڑھیں  عوام کی دہائی، عافیہ صدیقی کی رہائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker