پاکستانتازہ ترین

رحیم یارخان :دھماکے سے متاثر ہ ریلوے ٹریک کی مرمت کرلی گئی

رحیم یار خان(نامہ نگار)رحیم یارخان میں ریلوےلائن پر دھماکے سے متاثر ہ ٹریک کی مرمت کرلی گئی۔ مختلف اسٹیشنوں پر روکی گئی ٹرینوں کو 7 گھنٹے بعد اپنی منزلوں کی جانب روانہ کردیا گیا۔شالیمارایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔ رات تقریبا ً 12 بج کر 45 منٹ پر صادق آباد کے قریب چندرامی کےمقام پر ریلوےلائن پر زوردار دھماکا ہوا۔ ڈی پی او رحیم یار خان طارق الٰہی مستوئی کےمطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے کیا گیا ۔ دھماکے سےٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا۔ ریلوے لائن کا ایک فٹ سے زائد حصہ تباہ ہوگیااور متاثرہ مقام پر گہرا گڑھا پڑگیا۔ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریفک تقریبا 7 گھنٹے تک معطل رہی ۔ ٹریک کی مرمت کے بعدشالیمار ایکسپریس سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر کھڑی مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کواپنی منزلوں کی جانب روانہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کےبل بوطےپر1لاکھ 75ہزارطلبا و طالبات ملک وقوم کی تقدیر بدلنےکےلئےتیارہیں ،ڈاکٹر فرخ جاوید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker