پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر:آرپارتجارت،ٹریڈ یونین کا قیام،صدر ہلال پیرزادہ سیکرٹری جنرل اعجازمیرمنتخب

downloadآذادکشمیر(چیف رپورٹر) سرینگر مظفر آباد کے درمیان تجارت کرنے والے تاجروں نے LOC ٹریڈ یونین چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا یہ فیصلہ چکوٹھی کے مقام پر تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چکوٹھی کے مقام پر سرینگر مظفر آباد کے درمیان تجارت کرنے والے تاجروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تاجروں کے مسائل اور مشکلات کے ازالہ کے لےئے متفقہ فیصلہ کے بعد ٹریڈ یونین چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ کے عہدیدران کا انتخاب کیا گیا جس میں سرپرست اعلی خوشحال خان قذافی، صدر ہلال احمد پیر زادہ، جنرل سیکرٹری اعجاز احمد میر، سینئر نائب صدر مظہر اقبال ، نایب صدور راجہ ارشد خان، شیخ صادق، حاجی خورشید، سیکرٹری نشرواشاعت انجم زمان، سیکرٹری مالیات محمد نعیم عباسی، رابطہ سیکرٹری شیخ منیرکو منتخب کیا گیا جبکہ ممبران جنرل کونسل جن میں مبارک اعوان، خورشید خان، غلام یحیے، رفاقت عباسی، راجہ شمریز، ملک بشیر اور امتیاز کشمیری کو نامزد کیا گیا اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ ہندوستان حکومت کی جانب سے آر پار تجارت کے درمیان بے جا روڑے اٹکانے کا سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ CBM کے مطابق جن اشیاء کی آر پار کے درمیان تجارت کا بھارت نے معاہدہ کیا تھا ان پر بے جا پابندیاں فوری ختم کی جائیں کیونکہ ان آئیٹم پر پابندی کی وجہ سے تاجروں کے کروڑوں روپے پھنس چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور بھارت دونوں اطراف سے کسٹم کی مداخلت معاہدے کے مطابق ختم کریں دونوں اطراف کے درمیان تجارتی لسٹ میں تاجروں کی مشاورت سے اضافہ کیا جائے CBM کو کامیاب بنانے کے لےئے ضروری ہے کہ اس پر سختی سے عمل کریں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے جانے والے مال کا مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے ریٹوں کا تعین کرنا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت دو طرفہ تجارت کو ناکام بنانے کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور دونوں اطراف کے تاجروں کو آر پار جانے کے آزادنہ زرائع مہیا کےئے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین کے قیام کا مقصد دو طرفہ تجارت کی کامیابی، تاجروں کے حقوق کا ہر مقام پر تحفظ کرنا ہے کسی بھی ٹریڈر ز کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی آخر میں انہوں نے DG ٹاٹا کے ٹریڈ کوکامیاب بنانے کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ اداء کیا

یہ بھی پڑھیں  قصور:پولیس چوکی بیدیاں میں ٹاؤٹوں و قبضہ مافیاء کا داخلہ بند، منشیات فروشوں کا جینا محال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker