پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے آزاد کشمیرمیں قومی صحت پروگرام کا آغاز کردیا

مظفرآباد(پاک نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیرمیں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کردیا۔ پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندان استفادہ حاصل کرسکیں گے، جبکہ دختر اول کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آزاد کشمیرکے شہر مظفرآباد اور کوٹلی کیلئے وزیراعظم نے نیشنل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ حکام کے مطابق ہیلتھ پروگرام سے دونوں شہروں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندان استفادہ کرسکیں گے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہیلتھ پروگرام کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرنے پر دختر اول مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ہیلتھ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم میں کوئی سیاست نہیں، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہے ہیں، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے گے اور ملک سے بیماری،غربت، جہالت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button