تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:جلد لینڈ مافیا کو پبلک چنار پارک سے نکال باہر کیا جائے گا، ضیا اللہ شاہ

pmlnراولپنڈی( پ ر)پی پی 11سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک کی واحد قومی قیادت ہیں اور مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو گھمبیر مسائل سے نکالتے ہوئے قومی ترقی اور وقار کو یقینی بنا سکتی ہے۔سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چنار پارک ایف بلاک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ شہریوں کے عزم سے چنار پارک کو بچانا ممکن ہوا ۔ ضیاء اللہ شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد لینڈ مافیا کو پبلک چنار پارک سے نکال باہر کیا جائے گا۔کارنر میٹنگ سے شیخ ارسلان، اطہر مسعود وانی،عبدالمجید بٹ اوربشیر احمد خان نے خطاب کیا جبکہ واحد بیگ،ملک انجم،راجہ عابد،بہادر علی،چنگیز خان،چودھری طارق،چودھری بابر،نثار شاہین ،بابر بیگ سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے :ممتاز بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker