پاکستانتازہ ترین

راہداری منصوبہ،وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کوکل اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں شرکت کے لیئے تمام پارلیمانی قائدین کو دعوت دی جاری ہے ۔اجلاس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور صوبوں کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنا ہے ۔ اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی قائدین کو مجموعی منصوبہ بالخصوص مغربی روٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں وزارت منصوبہ بندی ڈویزن ، وزارت خزانہ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!