تازہ ترینعلاقائی

شیطان صفت درندےکی ڈھلواں کی دس سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) شیطان صفت درندے نے ڈھلواں کی رہائشی دس سالہ گونگی بہری لڑکی کو اپنی حوس مٹانے کے لیے درندگی نشانہ بنا ڈالا،خون میں لت پت چھوڑ کر شیطان فرار ہونے میں کامیاب ،صدر تھانہ پھولنگر نے مقدمہ درج کرکے شیطان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔تفصیلات کے مطابق۔ بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں ڈھلواں کا رہائشی نذیر احمد اور اس کی بیوی قریبی فیکٹری میں کام کرنے کی غرض سے گئے ہوئے تھے کہ گھر میں موجوداُن کی بیٹی عائشہ صدیقہ جو کہ گونگی اور بہری ہے اکیلی تھی اور اسی گاؤں کے شیطان صفت ملزم خضر نے فائدہ اٹھاتے ہوئے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیطانی کھیل کھیلا اور اپنی حوس مٹانے کے بعد مذکورہ لڑکی کو خون میں لت پت چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا مدعی نذیر احمد کی درخواست پر صدر تھانہ بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کرکے شیطان صفت درندے کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  60 سے 70 دہشتگردوں کا پاک فوج کے جوانوں پر حملہ ,متعدد دہشتگرد ہلاک، تین جوان شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker