پاکستانتازہ ترین

دھرنا تو ختم ہو چکا لیکن دھرنےکے واجبات پی ٹی آئی کا پیچھا چھوڑنےکوتیارنہیں

اسلام آباد(بیوروچیف)دھرنا تو ختم ہو چکا لیکن دھرنےکے واجبات پی ٹی آئی کا پیچھا چھوڑنےکوتیارنہیں ۔ ڈی جے بٹ کو ادائیگی کا مسئلہ حل ہوا تو اب ٹینٹ اور کرسیاں والے تاجر نے ادائیگی نہ ہونے پرخود سوزی کی دھمکی دے دی ہے۔انصاف کے متوالوں کا پسندیدہ نغمہ ہے صاف چلی ‘ شفاف چلی ‘ تحریک انصاف چلی ! پارٹی ترانے کی حد تک تو یہ سب ٹھیک ہے ۔ لیکن اسلام آباد دھرنے میں ٹینٹ اور کرسیاں فراہم کرنے والے تاجر کو پی ٹی آئی نے تاحال ادائیگی نہیں کی۔ چوہدری اشتیاق کا کہنا ہے کہ اسے 44 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ 46 لاکھ روپے کے واجبات باقی ہیں۔اگر واجبات ادا نہ کیے گئے تو خود سوزی ہی اس کے لیے عزت کی موت ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا کسی سے کوئی لین دین باقی نہیں ۔ٹینٹ سروس والوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بعد بھی ادائیگی نہ کی گئی تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پرانا پاکستان آئی ایم ایف جبکہ نیا پاکستان بنانے والی تحریک انصاف ٹینٹ سروس والوں کی مقروض ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈینگی کا موسم پھر آ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker